امریکی ویئرہاؤس میں شوٹنگ، کئی ہلاکتیں

واشنگٹن ، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک غیرشناخت شدہ حملہ آور نے جمعرات کو امریکی شہر بالٹیمور کے شمال میں واقع ایک ویئر ہاؤس کامپلکس میں فائرنگ کرتے ہوئے کئی افراد کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے، حکام نے یہ بات کہی۔ ہارفورڈ کاؤنٹی شیرف جیفری گالر کے بموجب ایک واحد مشتبہ شخص مقامی اسپتال میں نازک حالت میں پڑا ہے۔ پولیس فی الحال ایسی اطلاعات کی تصدیق نہیں کرے گی کہ شوٹر کوئی عورت تھی، لیکن انکشاف کیا کہ مشتبہ شخص کو پولیس نے گولی نہیں ماری ہے۔ شیرف نے کہا کہ وہ اس واقعہ میں کئی افراد کے زخمی اور ہلاک ہونے کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ امریکی میڈیا نے تین افراد کی ہلاکت اور دو دیگر زخمی ہونے کی رپورٹس دیئے ہیں۔