بیجنگ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام)امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس آج تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ دورے میں دونوں ملکوں کے سیکورٹی ڈائیلاگ بہتر بنانے پر بات کئے جانے کا امکان ہے ۔امریکی محکمہ دفاع پینٹگان کے مطابق میٹس ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے وزیر دفاع ہیں جو چین کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر دونوں ممالک میں کشیدگی موجود ہے ۔دوسر ی جانب شمالی کوریا کے معاملہ پر دونوں ممالک تعاون میں اضافے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔جبکہ امکان ہے کہ دونوں ملکوں میں صدر ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کی ملاقات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔