وشاکھاپٹنم ۔ 2 ۔ جون (پی ٹی آئی) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے آج سے سہ روزہ دورہ ہند کا آغاز کیا ۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان 10 سالہ دفاعی سمجھوتہ پر دستخط کی جائیں گی جس سے اس کلیدی شعبہ میں باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ امریکہ کے صدر بارک اوباما کے جنوری میں دورہ ہند پر موقع پر اس سمجھوتہ سے اتفاق کیا گیا تھا ، جس کے تحت بحری سلامتی، طیارہ بردار جہازوں اور جٹ انجن ٹکنالوجی میں تعاون وتربیت کے امور و سائل کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ایشٹن کاٹر وشاکھاپٹنم کے آئی این ایس ڈیگا بحری جہاز پہونچے جہاں اعلیٰ عہدیداروں نے انہیں بحر ہند کی سیکوریٹی کی نگران مشرقی بحری کمانڈ کی سرگرمیوں سے واقف کروایا گیا ۔