واشنگٹن ۔4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ ریک ٹِلرسن رواں مہینے کے دوران جاپان، چین اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔ اُن کے اِس دورے کا بنیادی مقصد شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار سازی اور بیلسٹک میزائل پروگرام بتایا گیا ہے۔ وہ 17 مارچ کو دو روزہ دورے پر جاپان پہنچیں گے۔