امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن اک میکسیکو اور کناڈا کے وزرائے خارجہ سے بات

واشنگٹن، 3 فروری (رائٹر) امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے میکسیکو اور کناڈا کے وزرائے خارجہ سے فون پر بات چیت کی ۔امریکی وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ وزیر خارجہ بننے کے بعد مسٹر ٹلرسن نے پہلی بار چند غیر ملکی ہم منصبوں سے بات چیت کی ہے ۔ اس بات چیت کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی امریکہ آزاد تجارتی معاہدے پر رکن ممالک کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کرنے یا معاہدے کو تبدیل کرنے کے عمل میں تیزی لانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔