امریکی وزیردفاع کا استعفیٰ ؟ اوباما کو جھٹکہ

واشنگٹن ۔ 24 نومبر( سیاست ڈاٹ کام) صدر براک اوباما کو ایک جھٹکہ والی تبدیلی میں اُن کے وزیر دفاع چک ہیگل بتایا جاتا ہے کہ آج مستعفی ہورہے ہیں، نظم و نسق کے ایک سینئر عہدہ دار نے یہ بات کہی۔ 68 سالہ ہیگل کا استعفیٰ کابینی سطح کا پہلا نقصان رہے گا، جو امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی اکثریت کھو دینے کے بعد پیش آرہا ہے اور ایسے وقت جبکہ اوباما نظم و نسق کی اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ساتھ نمٹنے میں جدوجہد جاری ہے۔ صدر موصوف توقع ہے ہیگل کے اخراج کا اعلان آج دیر گئے روز گارڈن میں اپنی حاضری کے موقع پر کریں گے۔ نظم و نسق کے عہدہ دار نے کہا، ’’اکٹوبر میں سکریٹری ہیگل نے اس نظم و نسق کو چھوڑنے کے تعلق سے صدر کے ساتھ بات چیت شروع کی تھی … وہ گفت و شنید کئی ہفتوں سے جاری رہی ہے‘‘۔