واشنگٹن 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ کے سربراہ اڈمیرل جان رچرڈسن اتوار سے تین روزہ دورے پر ہندوستان میں ہوں گے اور اپنے ہندوستانی ہم منصب و دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ منعقد کرتے ہوئے دونوں نیویز کے درمیان کلیدی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے پر بات کریں گے۔ ہند ۔ بحرالکاہل خطہ میں چین زورآزمائی کررہا ہے ، اِس پس منظر میں رچرڈسن کا ہندوستان کو دوسرا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔