واشنگٹن 4 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی محکمہ دفاع پنٹگان کی جانب سے اپنی فوج میں کام کرنے والے مسلم سپاہیوں کیلئے افطار کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک ویڈیو فوٹیج بھی اس سلسلہ میں جاری کیا گیا جس میں مسلم مرد و خواتین کو دکھایا گیا ہے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں لیکن وہ امریکی فوج میں کام کر رہے ہیں۔ یہ لوگ افطار کے بعد مغرب کی نماز ادا کرتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ امریکی فوج میں کام کرنے والے مسلم مرد و خواتین کی خدمات کے اعتراف کے طور پر یہ افطار منعقد کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ساتھی فوجیوں کو ایک جگہ جمع کرنا بھی اس کا مقصد تھا ۔ ان مسلم سپاہیوں نے امریکی فوج میں کام کنرے کے اپنے تجربات بھی بیان کئے ۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے میجر جلال ملک سے جب ان کے تجربہ کے تعلق سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہاں سب سپاہیوں سے یکساں سلوک کیا جاتا ہے اور زیادہ کچھ مسائل نہیں ہوتے ۔