امریکی مخالف دولت اسلامیہ فنڈ میں اضافہ ، 7 ارب 50 کروڑ ڈالر

واشنگٹن ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ 7 ارب 50 کروڑ ڈالر دولت اسلامیہ کو کچلنے کیلئے استعمال کرے گا۔ وزیردفاع امریکہ ایشٹن کارٹر نے کہا کہ موجودہ فنڈ میں یہ 50 فیصد اضافہ ہے کیونکہ ہم تحریک میں شدت پیدا کررہے ہیں اس لئے ہمیں زیادہ فنڈس کی ضرورت تھی۔ 2107ء میں ہمیں 7ارب 50 کرور امریکی ڈالر مختص کئے گئے ہیں جو 2106ء میں مختص فنڈ میں 50 فیصد اضافہ ہے۔ یہ اہم اقدام اتحادی افواج کی مجوزہ مہم میں شدت پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے تاکہ فوج کو عصری اسلحہ فراہم کئے جاسکیں جس کے ذریعہ دولت اسلامیہ کا مقابلہ ممکن ہوسکے۔