دمشق: کم ازکم 57قیدی اور گارڈس اس وقت ہلاک ہوگئے جب امریکی کی قیادت میں داعش کے زیر کنٹرول ایسٹ سیریا کی جیل پر فضائی حملہ کیاگیا‘ جس کی توثیق حالات پر نظر رکھنے والی ایجنسی نے دی۔
سیرن اوبزیروٹری فار ہیومن رائٹس اور زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ پیر کے روزدائیرالزور صوبہ مایدین شہر میں جیل پر فضائی حملہ کیاگیا۔بتایا گیا کہ مذکورہ جیل کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم نصرفرنٹ کے گھر کے طور پر استعمال کیاجارہا تھا۔
اس پر ائی ایس نے قبضہ جماتے جیل میں منتقل کردیاگیا۔مذکورہ جیل میں ادھے ائی ایس کے قیدی تھے جبکہ ادھے میں شہریوں کو قیدی بناکر رکھا گیا تھا۔
یوکے نژاد واچ ڈاگ گروپ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ اس فضائی حملے میں بے شمار لوگ بری طرح زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابزرویٹی کمیٹی کا کہنا ہے کہ 100کے قریب لوگ جیل میں قید تھے۔