حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( پی ٹی آئی ) : تلنگانہ کی ریاستی حکومت ، حیدرآباد میں امریکی قونصل خانہ کی عمارت کی تعمیر کے لیے پڑوسی ضلع رنگاریڈی کے موضع نانک رام گوڑہ میں اراضی الاٹ کرے گی ۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت تلنگانہ نے اس ضمن میں تلنگانہ ریاستی صنعتی انفراسٹرکچر کارپوریشن اور امریکی قونصل جنرل کے ساتھ سہ فریقی سمجھوتہ کی ہے ۔ ایس ایس ایس کے مطابق انفراسٹرکچر کارپوریشن کے نائب صدر نشین و مینجنگ ڈائرکٹر ای وینکٹ ریڈی اور امریکی قونصل جنرل حیدرآباد میں مینجمنٹ آفیسر مائیکل مولنس نے اراضی کے پٹہ سے متعلق کی تکمیل کی ۔ چیف سکریٹری برائے حکومت اسپیشل چیف سکریٹری برائے حکومت اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ امریکی قونصل جنرل کے نمائندوں نے غیر رسمی طور پر مطلع کیا کہ عمارت کی تعمیر کا بہت جلد آغاز ہوگا ۔ جس سے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے شہریوں کو قریب ہی سہولت دستیاب رہے گی ۔۔