حیدرآباد 29 جولائی (سیاست نیوز) امریکی قونصل جنرل شریمتی کیتھرین ہاڈا نے اپنے شوہر مائیکل انڈروس (آئی ٹی کنسلٹنٹ) کے ساتھ جو کارم ریزروائر میں ملگو ڈیویژن، بھوپال پلی کا دورہ کیا اور ان کے ساتھ ایم جے اکبر آئی ایف ایس، اور روی کرن ضلع افسر محکمہ جنگلات تھے جنھوں نے پانڈا وولا گٹہ کا معائنہ بھی کیا۔ ریگونڈہ کے قریب واقع پانڈوں کے غاروں کو محکمہ جنگلات نے ایک سیاحتی مقام میں تبدیل کردیا ہے اور یہ غار ترومل گری موضع روگنڈہ منڈل میں واقع ہے اور یہاں کئے گئے رنگ و روغن تاحال بہترین حالت میں موجود ہیں اور راک کی تصاویر خوبصورت منظر پیش کرتی ہیں اور ماضی بعید کی یہ تصاویر تاحال بہترین حالت میں ہونا تعجب خیز ہے۔ جوکہ لاکھوں برس قبل کی ہیں اور اس مقام کا معائنہ و مشاہدہ کرتے ہوئے شریمتی کیتھرین ہاڈا اور ان کے شوہر مائیکل انڈروس نے خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ محکمہ جنگلات کے افسران کی بھی خوب تعریف کی اور خواہش کی کہ اس وراثت کو آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ رکھیں۔