امریکی قاصد برائے مشرق وسطیٰ امن مساعی کے بعد مستعفی

واشنگٹن ۔ 27 جون ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) مشرق وسطیٰ کے لئے خصوصی امریکی قاصد مارٹن انڈیک اسرائیلی ۔ فلسطینی امن معاملت طئے کرانے کیلئے لگ بھگ ایک سالہ ناکامیاب مساعی کے بعد مستعفی ہورہے ہیں ۔ یہ بات اوباما نظم و نسق کے عہدیداروں نے بتائی ہے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ انڈیک اپنی سابقہ ذمہ داری یعنی دی بروکنگس انسٹی ٹیوشن ادارہ سے وابستگی پر لوٹ جائیں گے ۔ اس ضمن میں عنقریب اعلان متوقع ہے ۔ عہدیداروں نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بات کی ہے کیونکہ وہ اس معاملے میں برسرعام تبادلۂ خیال کے مجاز نہیں ہے ۔ محکمۂ خارجہ نے کوئی بھی تبصرہ سے انکار کیا ہے۔ انڈیک سابق امریکی سفیر برائے اسرائیل ہیں ۔ انھیں گزشتہ جولائی قاصد کے عہدہ پر مقرر کیا گیا تھا جب وزیر خارجہ جان کیری نے امن مذاکرات کا اعلان کیاتھا ۔