امریکی فوجی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکراگئی،دو فوجی ہلاک

کابل۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں امریکی فوج کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔اس واقعہ میں متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کابل پولیس کے سربراہ کے ترجمان نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے ۔ کابل صوبائی پولیس سربراہ جنرل محمد ظہیر کے مطابق شہر کے وسط میں دوسرا دھماکہ چند گھنٹے بعد پیش آیا لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔