امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کمانڈر ہلاک

واشنگٹن ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج کے مطابق یمن میں کئے گئے ایک فضائی حملہ میں القاعدہ سے ملحقہ ایک اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہوگیا ہیں جبکہ اس کے مزید دو ساتھیوں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔ امریکی سنٹرل کمان کے بیان کے مطابق کہ شابوا صوبہ میں کئے گئے فضائی حملہ میں ابوخطاب الاولقی ہلاک ہوگیا ہے جو جنوبی یمن میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا تھا اور ساتھ ہی ساتھ شہریوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بھی رکھتا تھا۔ امریکی فوج نے جاریہ سال کم و بیش 80 فضائی حملے کئے ہیں جن کے بارے میں امریکہ کا موقف یہ ہیکہ یہ امریکہ اور مغرب کیلئے تباہ کن ثابت ہوں گے۔