واشنگٹن 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فضائیہ کا نیوکلیر کمان بدترین دھوکہ دہی اسکینڈل سے دہل کر رہ گیا جبکہ 34 عہدیداروں کا بین البراعظمی میزائیل کی پرواز کا عالمی حملہ آور کمان کی جانب سے امتحان منعقد کیا گیا تھا۔ پنٹگان کے بموجب یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ معتمد فضائیہ ڈیبورا لی جیمس نے کہاکہ یہ واقعہ ایک تحقیقات کے دوران اُبھر کر سامنے آیا جو مبینہ طور پر غیرقانونی منشیات قبضہ میں رکھنے کی تھی۔ نیوکلیر اسلحہ کا ذخیرہ تاہم محفوظ ہے۔ جیمس نے کہاکہ عہدیدار کے رتبہ کے جن میں سکینڈ لیفٹننٹ سے کیپٹن تک عہدہ کے کئی افراد شامل تھے،
گزشتہ اگسٹ اور سپٹمبر کے دوران دھوکہ کے مرتکب پائے گئے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ چند دن قبل 34 میزائیل پرواز کرنے ذمہ دار عہدیداروں نے مام اسٹرام فوجی فضائیہ اڈہ مونٹیلا پر سوالات میں دھوکہ دہی کی تھی جبکہ عہدیداروں کا امتحان لیا جارہا تھا۔ تقریباً 190 عہدیدار نیوکلیر ہتھیاروں کے نظام کی تیاری کپر مونٹینا میں امتحان دے رہے تھے جن میں سے تقریباً 20 امریکی فضائیہ کے تھے۔