امریکی عہدیدار کی دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خاں و جناب عامر علی خاں سے ملاقات
حیدرآباد 11 فبروری (آئی این این) امریکی خاتون افسر برائے اُمور عامہ ایریل ویلس نے آج دفتر سیاست پہونچ کر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اُنھوں نے جناب عامر علی خاں سے امریکی وزارت خارجہ اور روزنامہ سیاست کی طرف سے حیدرآباد میں طلبہ برادری کے فائدہ کیلئے شروع کئے جانے والے مجوزہ انگریزی زبان کے کورسیس پر تبادلہ خیال کیا۔ اِس موقع پر شہر کے تعلیمی اُمور و مسائل پر بھی غورو خوض کیا گیا۔