امریکی عدالت میں سونیا گاندھی کے خلاف سکھوں کی درخواست

نیویارک ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سکھوں کے گروپ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ایک مقدمہ میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی امریکہ وفاقی عدالت میں حاضری پر زور دیا ہے ۔ قبل ازیں مسز سونیا گاندھی نے کہا تھا کہ گزشتہ سال ستمبر کے دوران انہوں نے امریکہ کا سفر نہیں کیا تھا اور انہیں کسی مقدمہ میں کوئی سمن جاری نہیں کیا گیا تھا ۔ امریکی تنظیم سکھ برائے انصاف ( ایس ایف جے) کو وفاقی عدالت نے /2 ستمبر اور /9 ستمبر کے دوران سونیا گاندھی کے دورہ کے بارے میں تحقیقات کیلئے /6 فبروری تک وقت دی ہے ۔ اس گروپ نے ناکافی سمن کے سبب انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے اس مقدمہ کو خارج کرنے کیلئے مسز گاندھی کی درخواست کی بھی مخالفت کی ۔ ایس ایف جے کے اٹارنی گرپتونت سنگھ پنون نے کہا کہ مدعیان ‘ امریکی وفاقی عدالت سے درخواست کریں گے کہ کانگریس کی صدر ستمبر 2013 ء کے دوران امریکہ میں اپنی موجودگی کے دوران انہیں سمن کی اجرائی کے بارے میں عدالت میں بیان دیں ۔ قبل ازیں مسز گاندھی نے کہا تھا کہ /3 ستمبر 2013 ء اور /9 ستمبر 2013 ء کے درمیان وہ نیویارک یا امریکہ کے کسی دوسرے شہر میں نہیں تھیں ۔ ایس ایف جے کا دعویٰ ہے کہ مسز گاندھی نے گزشتہ سال ستمبر کے دوران سلوان کیٹرنگ کینسر سنٹر میں علاج کے لئے نیویارک میں مقیم تھیں۔