امریکی صوبے ہوائی میں زلزلہ کے جھٹکے

واشنگٹن۔ 5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صوبے ہوائی کے سب سے بڑے جزیرے پر آج زلزلے کے کئی تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے ڈیپارٹمنٹ (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلہ کے تازہ جھٹکے کی شدت ریختر پیما پر 6.9 درج کی گئی ، جس سے بھاری تباہی پھیلتی ہے ۔ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے جزیرے پر واقع کلاؤ میں آتش فشاں سے لاوا نکلتے دیکھا گیا جو رہائشی علاقوں میں پھیل گیا۔ اس کی وجہ سے سینکڑوں لوگ اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقام پر جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے محکمہ (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مسلسل محسوس کئے جا رہے ہیں۔ بحر الکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز آتش فشاں کے جنوبی ساحل پر واقع تھا۔زلزلے کی وجہ سے پھوا شہر کے کمیونٹی سنٹر کی عمارتیں لرز رہی تھیں۔ہوائی کے گورنر ڈیوڈ اگ نے ہنگامی مدد فراہم کرنے کے لئے ہوائی قومی گارڈز کو فعال کر دیا ہے اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔