دبئی: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ امرایکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیرڈ کشنر ان کی جیب میں ہے۔
عربی نشریاتی ادارے الجزیرہ نے امریکی خبر رساں ادارہ دی انٹر سیپٹ کی رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے بتا یا کہ جیرڈ کشنر نے محمد بن سلمان کو ان سعودی شہزادوں کے بارے میں معلومات دیں جو ان سے مخلص نہیں تھے۔
اس حوالہ سے ذرائع کا کہنا تھاکہ محمد بن سلمان نے ابو ظہبی کے شہزادہ محمد بن زاہد النہیان نے کہا کہ جیرڈ کشنر ان کی جیب میں ہے
تاہم جیرڈ کشنر کے وکیل نے ان تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد او رجھوٹ قرار دیا ۔۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کے دور اقتدارمیں آنے کے بعد جیرڈکشنر اور سعوی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان قریبی تعلقات کو دیکھا گیا تھا۔
او راکتوبر میں جیرڈکشنر کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔