امریکی صدر جاپان پہنچ گئے کل شینزو آ بے سے ملاقات کر ینگے

ٹوکیو۔25مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جاپان کے سرکاری دورے پر گز شتہ روز ٹوکیو پہنچ گئے۔ نئے جاپانی بادشاہ کی تاج پوشی کے بعد ٹرمپ پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہیں جو جاپان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ٹر مپ کل (اتوارکو ) جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ وہ پیر 27 مئی کو جاپانی بادشاہ ناروہیٹو سے بھی ملیں گے۔ ناروہیٹو کی تاج پوشی یکم مئی کو ہوئی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے دورے کے حوالے سے کہا کہ یہ جاپان تاریخ کے اہم ترین لمحے میں سے گزر رہا ہے۔