امریکی صدر تعطیلات میں ہوائی پہنچ گئے

ہونولولو ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدراوبامااپنی فیملی کیساتھ چھٹیاں منانے ہوائی پہنچ گئے۔ امریکی صدر کا خصوصی طیارہ جوائنٹ بیس پر اترا۔ ایڈمرل سیموئیل لاکرلیرنے امریکی صدر کا استقبال کیا۔ صدراوباما اور ان کے اہل خانہ دو ہفتے تک ہوائی میں سالانہ تعطیلات منائیں گے۔ اس دوران امریکی صدرکرسمس منائیں گے، گولف کھیلیں گے اور دیگرتفریحات سے لطف اندوز ہوں گے۔