امریکی صدر بننے پر ہندوستانیوں کو نکال دینگے:ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 27 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کچھ نیا نہ کریں، ایسا ممکن نہیں، اس بار وہ امریکہ کے اہم اتحادی ملک ہندوستان کیخلاف بھی بول پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی باشندے امریکیوں کی ملازمت چھین رہے ہیں، اگر وہ امریکہ کے صدر منتخب ہوئے تو ہندوستانیوں کوواپس بھیج دیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستانی باشندے امریکی شہریوں کی ملازمتیں چھین رہے ہیں، میں صدر بنا تو ہندوستانی شہریوں کو امریکہ سے نکال دونگا۔اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا ہندوستانی باشندوں نے امریکی شہریوں کی ملازمتوں پر قبضہ کیا ہوا ہے ، اگر میں امریکہ کا صدر بن گیا تو ہندوستانی شہریوں کو امریکہ سے نکال دونگا۔

شمالی کوریائی راکٹ کی آزمائشی پرواز
پیانگ یانگ۔ 27 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)  شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ ان نے نئے ٹینک شکن گائیڈڈ راکٹ کی آزمائشی پرواز کا معائنہ کیا ۔ ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیا راکٹ شمالی کوریا کے قومی دفاعی ماہرین نے تیار کیا ہے جبکہ آزمائشی پرواز کا مقصد ٹینک شکن لیزر گائیڈڈ راکٹ کا کنٹرول اور درستگی کا جائزہ لینا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اب یہ راکٹ پہلے سے کئی زیادہ بہتر صلاحیت کا حامل ہے۔