امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی دخل اندازی کا ایک اور انکشاف

واشنگٹن ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئیٹر نے آج اس بات کا انکشاف کیا ہیکہ 2016ء میں روس کے ایک میڈیا گروپ نے میسیجنگ سرویس میں زائد از 2000ء اشتہارات شائع کروائے تھے جس کے بارے میں یہ شبہات پائے جاتے ہیں کہ اس نے امریکی صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی۔ ٹوئیٹر کے بیان کے مطابق مذکورہ سوشیل میڈیا کمپنی نے ٹیلیویژن گروپ آر ٹی کے اشتہارات کے بارے میں کانگریشنل سراغ رسانوں کے ساتھ ڈیٹا کا تبادلہ کیا تھا۔ مذکورہ ٹیلیویژن گروپ کے روسی حکومت سے روابط تھے۔ ٹوئیٹر نے مزید بتایا کہ آر ٹی نے ٹوئیٹر اشتہارات پر 2016ء میں 274,000 ڈالرس خرچ کئے جو دراصل امریکی صدارتی انتخابات پراثرانداز ہونے کی کوشش تھی۔