واشنگٹن۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی جانب سے سفر پر پابندی لگائے جانے کیخلاف آواز اٹھانے والے شہری حقوق گروپ نے صدر ڈونا لڈ ٹرمپ کے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے واسطے فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیاہے ۔امریکن سیول لبرٹیز یونین نے کہاکہ ہم نے صدر ٹرمپ کیجانب سے سرحد پر دیوار بنانے کے واسطے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے قومی ایمرجنسی کے اعلان کیخلاف مقدمہ دائر کیا ہے ’’ ۔اے سی ایل یو نے کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل اور 15 دیگر ریاستوں کی جانب سے دائر مقدمے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے جو بغیر کانگریس کی منظوری کے دیوار کی تعمیر کرنے کیلئے فوجی تعمیر فنڈ سے اربوں ڈالر خرچ کرنے کے صدر کے فیصلہ کو روکنا چاہتا ہے ۔