مستحکم امریکہ ۔ ہند تعلقات میک کین کا تصور ‘ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کا خراج عقیدت
واشنگٹن 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایری زونا کے ری پبلکن سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار جان میک کین بیماری کی وجہ سے ہفتہ کو انتقال ہو گیا۔ وہ 81 سال کے تھے ۔ان کے دفتر نے بتایا کہ مسٹر جان میک کین دماغ کے کینسر ‘گلاوبلااسٹوما’کا سامنا کررہے تھے ۔ اس سلسلے میں انہیں گزشتہ سال جولائی میں پتہ چلا۔ وہ 2018 میں امریکی سینیٹ میں نظر نہیں آئے تھے ۔اس سال اپریل میں آنت میں انفیکشن کے علاج کے لئے سرجری کی گئی تھی۔ وہ تین دہائی سے زیادہ عرصے سے ایری زونا کے سینیٹر تھے ۔ان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق میک کین کا انتقال ہفتہ کی شام 4:28 بجے ہوا۔ ان کے انتقال کے وقت ان کی بیوی سنڈی اور خاندان کے کچھ اور افراد وہاں موجود تھے ۔ ایری زونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008 کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا تاہم وہ سابق صدر بارک اوباما کے مقابلے میں الیکشن ہار گئے تھے ۔جان مکین 29 اگست 1936 کو پیدا ہوئے تھے اور ان کے والد امریکی بحریہ میں کمانڈر اور دادا ایڈمرل تھے ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے سینیٹر جان میک کین کے انتقال پر افسوس ظاہر کیا اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ جان میک کیننے 2016ء کی اپنی ایک تحریر میں لکھا تھا کہ وہ امریکہ ۔ ہند تعلقات خاص طور پر دفاعی شعبہ میں کو اہمیت دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک فاؤنڈیشن قائم کرنے کے حق میں ہے جو باہمی تعلقات کا ناقدانہ جائزہ لے سکے ۔ انہوں نے 2016ء میں نریندر مودی کے دورہ واشنگٹن کے دوران سی این این کا ایک اداریہ تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ امریکی کانگریس میں اپنے طویل کریئر کے دوران وہ صرف چند مخصوص ممالک کے تیز رفتار عروج کے مداح رہے ہیں ۔ جن میں ہندوستان بھی ایک قابل ذکر ملک ہے ۔صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے میک کینکے انتقال پر اظہار غم کرتے ہوئے کہا کہ سابق سابق بحریہ کے پائیلٹ کے طور پر وہ ویٹنام میں زخمی ہوگئے تھے ۔ ان کے میک نکے ساتھ کئی مسائل پر شدید اختلافات تھے لیکن وہ یقینی طور پر یہ کہہ سکتے ہیں کہ میکن ایک جنگی سورما تھے ۔