امریکی سینیٹر جان میکین کے انتقال پر وزیراعظم مودی کا اظہار ِ تعزیت

نئی دہلی26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے آج امریکی سینیٹر جان میکین کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور انہیں ہندوستان کا ’بہترین دوست‘ قرار دیا۔ مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میکین کے انتقال پر اُنہیں صدمہ ہوا ہے۔ ہندوستانی عوام اپنے بہترین دوست کے کھو جانے پر صدمہ میںہیں۔ان کی مدبرانہ صلاحیتیں، حوصلہ مندی اور عالمی اُمور کو سمجھنے کی صلاحیت سے ہم محروم ہوگئے ہیں۔ ویتنام جنگ کے ہیرو اور امریکی سیاست پر چھائے رہنے والے میکین ٹرمپ کے نقاد بن گئے تھے ۔