امریکی سفیر پر حملہ آوار سے شمالی کوریا کے تعلقات کا الزام مسترد ‘کِم کی جونگ کی مارک لپرڈ پر حملہ کی مذمت

سیئول۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا نے آج ان الزامات کو مسترد کردیا کہ امریکی سفیر برائے جنوبی کوریا پر چاقو سے حملہ کے پس پردہ وہی تھا ‘ اُس نے ان الزامات کو جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کو بدنام کرنے کی زہریلی سازش قرار دیا ۔ کم کی جونگ کی مارک لپرڈ نے مذمت کی جس نے مبینہ طور پر امریکی سفیر کے بائیں پہلو پر چاقو سے حملے کئے تھے جس کی وجہ سے اس کے چہرے پر گہرا زخم آگیا تھا اور 80ٹانکے دینے پڑے تھے ۔ 55سالہ کم کو فوری گرفتار کرلیا گیا اور اس پر اقدام قتل کا الزام عائد کیا گیا ۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ‘ اسے شبہ ہے کہ کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے حملہ آور سے تعلقات ہیں۔ مبینہ طور پر پولیس نے کہا کہ حملہ آور نے اپنے طور پر یہ کارروائی کی تھی ۔ پولیس نے اُس کے شمالی کوریا سے روابط کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اُس کا یہ حملہ برہمی کا نتیجہ تھا ۔ کم 1999ء سے 7مرتبہ شمالی کوریا کا دورہ کرچکا ہے اور ایک بار اس نے سیئول میں شمالی کوریا کے آنجہانی قائد کم جونگ ال کی یادگار بھی قائم کرنے کی کوشش کی تھی ۔