امریکی سفیر نکی ہیلی پر فلسطین مخالف جنگ کی قیادت کا پی ایل او کا الزام

یروشلم۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سینئر فلسطینی عہدیدار نے آج صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے سفیر برائے اقوام متحدہ نکی ہیلی پر الزام عائد کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف جنگ کی قیادت کررہی ہے۔ فلسطینی نجات دہندہ تنظیم (پی ایل او) کی سینئر رکن حنان اشراوی نے کہا کہ نکی ہیلی تن تنہا فلسطینیوں کے خلاف جنگ کررہی ہے۔ فلسطینی عوام کے خلاف انفرادی اور اجتماعی جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ مس ہیلی کی جنگ کوئی بھی موقع ضائع نہیں کررہی ہے اور ہر ایک پر زور دے رہی ہیکہ اسرائیل کو ہر قسم کے چیلنج سے محفوظ رکھا جائے جبکہ انہوں نے فلسطینیوں کو دھمکیاں دینے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔