امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ کی ستیارتھی سے ملاقات

بچوں کی اسمگلنگ کے انسداد کیلئے امریکی کوششوں کا تیقن

نئی دہلی۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ مسز نکی ہیلی نے آج نوبیل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی سے ملاقات کی اور انہیں تیقن دیا کہ بچوں کی اسمگلنگ کے خاتمہ کیلئے امریکہ نے تہیہ کرلیا ہے۔ نکی پالے نے جو آج یہاں 2 روزہ دورہ پر دارالحکومت دہلی پہونچی تھی، کیلاش ستیارتھی کی ’’مکتی آشرم‘‘ کا دورہ کیا جہاں بچوں کو آزاد کرنے کے بعد ان کی بازآبادکاری کے مقصد سے عارضی طور پر رکھا جاتا ہے۔ کیلاش ستیارتھی کے دفتر کے مطابق اس دورہ میں بچوں کے حقوقت انسانی حقوق اور سکیورٹی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔