نئی دہلی ، 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کیلئے پرواز کرنے والے مسافرین کو آئندہ ہفتہ (30 جون) سے عین ممکن ہے اپنے ساتھ ہینڈ بیاگس میں 12 اونس یا تقریباً 350 گرام سفوف (پاؤڈر) والا مادہ لے جانے کی اجازت نہیں رہے گی۔ یو ایس ٹرانس پورٹیشن سکیورٹی اڈمنسٹریشن (TSA) نے یہ قاعدہ لاگو کیا ہے جس کا پس منظر گزشتہ سال آسٹریلیا میں ایک گلف فلائیٹ میں سفوف والے دھماکو مادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عصری دھماکو آلہ نصب کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ چنانچہ ایرلائنس امریکہ جانے والوں کو تاکید کررہے ہیں کہ ایسی چیزیں اپنے ’چیک اِن‘ بیاگس میں رکھیں۔