یروشلم ۔ /27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج کہا کہ وہ دفتر شاہوں کو لال فیتہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا جس کے ذریعہ متنازعہ امریکی سفارتخانے کی شہر یروشلم کو ماہ مئی میں منتقلی مقرر ہے ۔ ایک صیانتی دیوار اور ایک ہنگامی صورتحال کا اخراج کا دروازہ تعمیر کیا جائے گا ۔ اس کے منصوبے کی اجازت وزارت فینانس میں زیرالتواء ہے ۔ وزیر فینانس اسرائیل موشے کہلون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم دفتر شاہوں کو غیرضروری طور پر منتقلی میں تاخیر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔