واشنگٹن ۔ /5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج مشرق وسطیٰ میں پھیلی ہوئی بے چینی اور عرب قائدین کی جانب سے ایسے کسی اقدام پر مشرق وسطیٰ میں سخت ردعمل کے انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ امریکہ کا سفارتخانہ برائے اسرائیل یروشلم منتقل کریں گے ۔ کل امریکی اعلیٰ سطحی عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے پر حکومت امریکہ غور کررہی ہے جس پر عرب قائدین کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صدر امریکہ کو انتباہ دیا گیا تھا جبکہ اقوام متحدہ یروشلم کو فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ تسلیم کرتا ہے ۔