نیویارک ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عہدیداروں نے کہا کہ نیویارک سٹی کے زیرزمین ریلوے کی سرنگ میں دو ٹرینوں کے تصادم سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ شہر کی اتھاریٹی کا کہنا ہیکہ دونوں ٹرینیں آج صبح ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں تاہم کوئی بھی پٹری سے نہیں اتری۔ کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ ذرائع ابلاغ کی خبر کے بموجب یہ حادثہ 53 ویں گلی کے قریب ہوا۔