لاس اینجلس۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک امریکی سافٹ ویر کمپنی کے صدر اور ان کے خاندان کے چار ارکان سمجھا جاتا ہے کہ ایک طیارہ حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ اس طیارہ کا ملبہ اڈاہو کے مقام پر حادثہ کے 7 ہفتہ بعد دستیاب ہوا ۔ اڈاہو کے عہدیداروں نے طیارے کا ملبہ جو یکم ڈسمبر کو راڈار سے غائب ہوگیا تھا دریافت کیا ۔ ایسا معلوم ہوتاہے کہ حادثہ میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔ کاؤنٹی کے شریف کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے
کہ کوئی بھی شخص حادثہ میں زندہ نہیں بچ سکا ہے ‘ تاہم دستیاب ہونے والی نعشوں کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ۔ ملبہ شدید موسم کی وجہ سے منتقل نہیں کیا جاسکا ۔ ڈیل اسمتھ ریاست اوریگان کے شہر بیکر سے اپنے بیٹے ‘ بیٹے کی بیوی ‘ ان کی بیٹی اور اس کے منگیتر کے ساتھ روانہ ہوئے تھے ۔ سان جوز ( کیلیفورنیا) کی کمپنی سیریل ٹیک کے بانی ڈیل اسمتھ نے یہ کمپنی سافٹ ویر اور ہارڈ ویر معلومات کا ذخیرہ تیار کرنے والے آلات تیار کرتی ہے ۔ان کی بیوی اور دوسری بیٹی ان کے ساتھ نہیں تھے ۔ حادثہ کا شکار طیارہ ایک انجن والا طیارہ تھا اور مونٹانا جارہا تھا ۔ جب وہ 9ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا تو راڈار سے غائب ہوگیا تھا ۔