قونصل جنرل ہندوستان برائے لاس اینجلس وینکٹیسن اشوک کا بیان ‘ وزیراعظم کے دورہ کا حوالہ
لاس اینجلس۔29نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے اعلیٰ سطحی سیاسی اور تاجر قائدین نے کیلیفورنیا میں اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کرنے کیلئے قطار بنادی ہے ۔ ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کے اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں ۔ ہندوستان سے سان فرانسسکو کے درمیان راست پروازوں کا آئندہ ہفتہ آغاز ہوگا ۔ امریکہ کا مغربی ساحلی شہر ہندستان کی ترقی کیلئے اہم بن گیا ہے ۔ مغربی ساحل میں ہندوستان کی ترقی کے لحاظ سے نئے معنی حاصل کرلئے ہیں ۔ ہندوستان مغربی ساحلی امریکی شہر میں شراکت داری کیلئے تیار ہے ۔ ہندوستانی قونصل جنرل برائے سان فرانسسکو کو وینکٹیسن اشوک نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ستمبر میں وادی سلیکان کا دورہ کرچکے ہیں ‘ تاکہ ماحولیاتی نظام کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے اس علاقہ کو دنیا کا مصروف ترین ایجاداتی مرکز قرار دیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے کئی ساتھی بشمول مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی اور مرکزی وزیر تجارت و صنعت نرملا سیتارامن کا بھی یہی خیال ہے ۔
گذشتہ کئی برسوں میں پہلی بار اعلیٰ سطحی ہندوستانی تجارتی اور صنعتی وفود کیلیفورنیا ‘ سان فرانسسکو اور لاس اینجلس کا پانچ مرتبہ دورہ کرچکے ہیں ۔ ہندوستان میں علاقائی پرواسی بھارتی دیوس کا جاریہ ماہ ہندستان میزبان تھا ۔ یہ اس بات کو تسلیم کرنے کے مترادف تھا کہ کیلیفورنیا میں ہندوستانی برادری کثیر تعداد میں موجود ہیں ۔ علاوہ ازیں ایرانڈیا نے راست پرواز سان فرانسسکو اور نئی دہلی کے درمیان آئندہ ہفتہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ہندوستانی قونصل جنرل نے تسلیم کیا کہ کیلیفورنیا اور ہندوستان کے درمیان جاریہ سال اعلیٰ سطحی دوروں کا آغاز ہوگا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اُس اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے جو حکومت ہند امریکہ کے مغربی ساحلی شہر کودیتی ہے ۔ اتنا ہی نہیں گذشتہ دو ماہ سے بھی کم عرصہ میں وزیراعظم نریندر مودی کا وادی سلیکان کا دورہ کسی بھی ہندوستانی وزیراعظم کا گذشتہ کئی برسوں میں اولین دورہ تھا ۔ اعلیٰ سطحی دورہ کنندہ عہدیداروں نے فیس بک کے سی ای او مارک ذکربرگ اور مائیکرو سافٹ کے ستیہ ناڈیلا بھی شامل ہیں ۔ اشوک نے کہا کہ امریکہ کا مغربی ساحلی شہر ہندوستان کو ایک عظیم معاہدہ کی پیشکش کرچکا ہے جو ٹکنالوجی ‘ ایجادات ‘ صنعت کاری اور شعبہ صنعت سے تعلق رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ وزیراعظم ہند کے اس علاقہ سے ان کے پروگراموںمیں شمولیت کی خواہش کرتے ہیں تو اس سے اس کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔