واشنگٹن ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست الباما میں ایک 83 سالہ شخص کو جس پر ایک امریکی جج اور ایک اٹارنی کو پائپ بم سے قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا، اسے بالآخر سزائے موت دی گئی۔ مجرم کا نام والڑ موڈی بتایا گیا ہے۔ یاد رہیکہ 1970ء کے دہے میں امریکہ میں سزائے موت کو بحال کئے جانے کے بعد موڈی معمر ترین مجرم ہیں جنہیں سزائے موت دی جائے گی جبکہ 2005ء میں 77 سالہ جان نکسن کو سزائے موت دی گئی تھی۔ ڈیتھ پنالٹی انفارمیشن سنٹر سے جاری کئے ڈیٹا میں یہ بات بتائی گئی۔ 1989ء میں موڈی نے وفاقی جج رابرٹ ویانس کا قتل کیا تھا۔ الباما گورنر کے آئیوی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں یہ توثیق کی گئی ہیکہ جارجیا میں اٹارنی رابرٹ رابنسن کو بھی پائپ بم کے ذریعہ ہلاک کیا گیا۔ عدلیہ کے خلاف بغض و کینہ رکھنے والے موڈی کو 1990ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور 1997ء میں ویانس کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔