امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کی سمت استوائی سمندری طوفان کی پیشرفت

واشنگٹن ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک استوائی سمندری طوفان تیز رفتار سے امریکہ کے خلیجی ساحل کی سمت پیشرفت کررہا ہے جو ریاست فلوریڈا کا ساحل ہے۔ یہ استوائی طوفان امکان ہیکہ پیر کی شام امریکہ کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ یہ فی الحال فلوریڈا کے ساحل سے مغرب ۔ جنوب مشرق میں 281 کیلو میٹر کے فاصلہ پر مرکوز ہے۔ ساحلی علاقہ کے ساکنوں کو چوکسی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔