نیویارک، 3د سمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست الینائے میں ہفتہ کی شب آئے شدید طوفان میں کم از کم 25 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 100 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ مقامی میڈیا نے آج یہ اطلاع دی۔محکمہ موسمیات کے حوالہ سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ نقصان ٹیلرولے نامی شہر میں ہوا ہے اور وہاں آج تمام اسکول بند رہیں گے ۔رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پوری ریاست میں طوفان کی کم از کم 22 اطلاعات ملی ہیں۔