تہران۔نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی میں امریکی انتباہ کے بعد ایران نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ اس نے درمیانی فاصلے کے نئے میزائل کا کامیاب تجربہ کیاہے۔
اسٹیٹ ٹیلی ویثرن پر خرم شہرر میزائیل لانچنگ کی تصوئیریں بھی دیکھائی گئی‘ جو جمعہ کے روز سب سے بڑی اعلی سطحی ملٹری پریڈ میں رکھاگیاتھا۔اس کو ایک فلائیٹ ویڈیو میں بھی رکھا ہوا دیکھائی دیاگیا۔
خبر رساں ٹی وی نے لانچنگ کی تفصیلات پیش کی اور جمعہ کے روز کہاکہ ’’ بہت‘‘ جلد یہ کام کیاجائے گا۔ایران کی سابق میزائیل تجربے کے بعد امریکہ نے سال2015کے دوران امریکی اور تہران کے درمیان کے معاہدے کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے ایران پر تحدیدات عائد کردئے تھے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے معاہدے کی خلا ف ورزی کے متعلق مسلئے پر دھمکی دی اور کہاکہ ایران سے نیوکلیئر معاہدے کا اختتام 2025میں ہے تو پھر کس طرح ایران اس طرح کا تجربہ کرسکتا ہے۔
چہارشنبہ کے روز ٹرمپ نے کہاکہ وہ اپنے فیصلے کے ساتھ تیار ہیں مگر ابھی اس کا خلاصہ نہیں کریں گے۔