تہران ۔25 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران کے مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے منگل کو امریکہ کو خبردار کیا کہ ایران کو دھمکانے پر زبردست و مضبوط جواب دیا جائے گا جو ان کے خواب و خیال میں بھی نہیں ہوگا ۔ علاوہ ازیں ایسی جگہوں پر جواب دیا جائے گا جس کے بارے میں انھوں نے کبھی سوچا نہ ہوگا کہ یہاں کوئی حملہ بھی کرسکتا ہے ۔ واضح رہیکہ یہ جنگ اورانتباہی الفاظ کے تبادلہ کا اتوار سے آغاز ہوا جبکہ حسن روحانی نے امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ’’شیر کی پونچھ ( دُم ) سے نہ کھیلے بصورت دیگر تمام ’’جنگوں کی ماں‘‘ والی جنگ کے لئے تیار ہوجائیں۔
برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے مودی کی بریٹوریا میں آمد
بریٹوریا ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کا تین روزہ سرکاری دورہ پر تاکہ برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کرسکیں جس کا میزبان جنوبی افریقہ ہے۔ بریٹوریا میں آمد پر ان کا سرخ قالین استقبال کیا گیا۔ وہ قبل ازیں یوانڈا اور یوگنڈا کے کامیاب دورے کرچکے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی برکس چوٹی کانفرنس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ جوہانسبرگ میں برکس کی 10 ویں چوٹی کانفرنس ہے۔ مودی اس میں امکان ہیکہ عالمی قائدین کے ایک گروپ کے ساتھ بین الاقوامی امن و سلامتی، عالمی حکمرانی اور تجارت پر تبادلہ خیال کریں گے۔