ماسکو ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج اعلان کیا کہ اگر امریکہ غیرملکی فولاد اور المونیم کی درآمد پر مزید ٹیکس عائد کرتا ہے تو روس بھی جوابی کارروائی کے طور پر امریکی مصنوعات کی روس کو برآمد پر مزید ٹیکس عائد کرے گا۔ اس کی یہ کارروائی عالمی تنظیم تجارت کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہوگی۔ اورشکن نے کہا کہ مزید ٹیکس امریکی درآمدات پر عائد کیا جائے گا تاہم انہوں نے امریکی مصنوعات کی فوری طور پر تفصیلات ظاہر کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ ان کی وزارت جلد ہی ان اشیاء کی فہرست جاری کرے گی۔