امریکی خصوصی استغاثہ ٹرمپ سے پوچھ گچھ کے خواہاں

واشنگٹن ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے خصوصی استغاثہ رابرٹ ملر نے 2016ء کے انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کی مہم میں روسیوں سے سازباز کے بارے میں اٹارنی جنرل سے انٹرویو کرنے کے چند دن بعد آج یہ اعلان کیا کہ صدر ٹرمپ سے وہ قومی سلامتی مشیر اور ایف بی آئی سربراہ کی برطرفی کے فیصلوں پر سوال کرنا چاہتے ہیں۔ ملر نے جو ایف بی آئی کے سابق ڈائرکٹر ہیں، ٹرمپ کے ارکان خاندان اور قریبی رفقاء سے پہلے ہی کئی مرتبہ سوال کا جواب کرچکے ہیں۔ وہ اس بات کی تحقیقات بھی کررہے ہیں کہ آیا قومی سلامتی مشیر مائیکل فلین اور ایف بی آئی سربراہ جیمس کومی کی برطرفی جیسے اقدامات درست ہیں۔ نائب صدر مائیک پنس کو گمراہ کرنے کی اطلاعات پرفلن نے فروری میں استعفیٰ دیدیا تھا۔