امریکی خاتون کی چھاتی سوا لاکھ شہد کی مکھیوں کا مسکن

دبئی ، 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شہد کی مکھیاں کسی آدمی، زندہ یا متحرک چیزوں سے دور اپنے ٹھکانے بناتی اور محفوظ مقامات پر شہد تیار کرتی ہیں لیکن امریکہ میں ایک خاتون کے نازک برہنہ جسم پر ایک لاکھ بیس ہزار شہد کی مکھیوں کے ہجوم نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یہ خاتون کے جسم میں آخر ایسا کیا راز ہے کہ شہد کی مکھیوں کی فوج اس سے چمٹی ہوئی ہے۔ حیرت کا مقام یہ ہے کہ خود اس خاتون کو بھی اپنے جسم سے چمٹی شہد کی مکھیوں کی پرواہ نہیں ہوتی کیونکہ اس کے جسم میں ڈنک برداشت کرنے کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ پُراسرار خاتون 44 سالہ مسز ماپیلی ہے جو امریکی ریاست اریگان سے تعلق رکھتی ہے۔

حیرت کدہ کائنات بنی اس خاتون کو2001ء میں پتہ چلا کہ اس کے جسم حتیٰ کہ نازک حصوں پر بھی شہد کی مکھیوں کی نقل وحرکت کو برداشت کرنے کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔ آزمائش کے طور پر شہر میں شہد کی مکھیوں کے ایک چھتے کے قریب جا کر اس نے خود کو آزمانے کی کوشش کی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں کی تعداد میں شہد کی مکھیاں اس کے جسم سے اس طرح چمٹ گئیں جیسے وہ ان کا شہد کا چھتہ ہو۔ اپنی ویب سائٹ پر ماپیلی نے لکھا ہے : ’’میرے جسم میں شہد کی مکھیوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت ایک قدرتی عمل ہے۔ شاید میرا اور شہد کی مکھیوں کا کوئی ’روحانی‘ تعلق ہے کیونکہ شہد کی مکھیاں مجھ سے چمٹنے کے بعد پورے جسم پر رقص کے انداز میں گھوم رہی ہوتی ہیں لیکن اس سے مجھے ذرا برابر پریشانی نہیں ہوتی‘‘۔