پورے امریکہ میں صنفی مساوات کے احترام پر زور
واشنگٹن۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تمام 22 خاتون ارکان سینیٹ عوامی ذرائع ابلاغ کو سینیٹ قائدین کے ساتھ ایک قانون سازی پر مباحث میں شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس سے عوام کیلئے جو امریکی کانگریس میں برسرکار ہیں، زیادہ آسان بنایا جائے تاکہ وہ انسداد جنسی ہراسانی یا تعصب پر مباحث میں شامل ہوسکیں۔ ارکان سینیٹ میں تمام قائدین کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے عملی تسلیم نہ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سینیٹ کو چاہئے کہ اس قسم کے جرائم کے مرتکبین کو قانونی شکنجہ میں کسا جائے۔ ایوان نے قانون سازی کی منظوری دیتے ہوئے ہراسانی کی شکایات پر سست رفتار کارروائی کو تیز رفتار بنادیا ہے۔ سینیٹ کی اکثریت کے قائد مچ میکونیل کے ترجمان ڈیوڈ پارٹ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ اس مسئلہ پر جانبدارانہ قانون سازی کب ختم کی جائے گی۔ انہوں نے ارکان مقننہ کو شخصی طور پر جرمانہ عائد کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی۔ اس سال اتنی خواتین انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔