امریکی جج کا روسی ایجنٹ کی رہائی سے انکار

واشنگٹن۔11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی جج نے روس کی ایجنٹ ماریا بٹیانا کی جیل سے رہائی کی اپیل کی درخواست کو سماعت کے دوران مسترد کر دیا۔امریکی ڈسٹرکٹ جج تانیا چٹکان نے پیر کو استغاثہ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ روسی ایجنٹ ماریا بٹیانا کے فرار کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے اسے رہا نہیں کیا جا سکتا۔ روسی ایجنٹ کے وکلاء نے معاملہ کی سماعت سے پہلے اس کی رہائی کی مانگ کی تھی۔روسی ایجنٹ پر الزام ہے کہ اس نے خاص تنظیم میں کام کے بدلے سیکس کی پیشکش کی تھی۔