واشنگٹن ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایف بی آئی نے سارے امریکہ کے اپنے مختلف دفاتر میں ثبوت کی بڑی مقداروں کے معاملے میں لاپرواہی سے کام لیا ہے، میڈیا نے اس تحقیقاتی ایجنسی کی ایک داخلی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات کہی ہے۔ ایف بی آئی اپنے فوجداری کیسوں کے حصے کے طور پر جن ہتھیاروں، قیمتی اشیاء، رقم اور ڈرگس کو اپنے پاس رکھتی ہے، اُن کے بارے میں گہرائی سے ٹریک ریکارڈ نہیں رکھا گیا ہے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ نے اس کے ساتھ مزید کہا کہ داخلی تحقیقات میں جائزہ لئے گئے لگ بھگ نصف ثبوت میں غلطیاں پائی گئیں۔ اس انکوائری میں زائد از 41,000 ثبوتوں کا جائزہ لیا گیا ہ