امریکی تحدیدات کے باوجود دنیا سے تعلقات برقرار : صدر روحانی

تہران 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ کی جانب سے مزید تحدیدات کے باوجود مابقی دنیا سے اپنے معاشی تعلقات کو جاری رکھے گا ۔ سرکاری قائدین سے ملاقات کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دنیا کے ساتھ معاشی تعلقات کا رجحان جاری رہے گا جیسا کہ ماضی میں رہا ہے ۔ سرکاری ٹی وی براڈکاسٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ روحانی نے کہا کہ امریکہ ‘ ایران پر تازہ تحدیدات عائد کرنے کے بعد مزید یکا و تنہا ہوگیا ہے اور ان تحدیدات سے عام ایرانی عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا انتظامیہ ایرانی عوام کی تمام بنیادی ضرورتوں کی تکمیل کریگا ۔ امریکہ نے 8 مئی کو نیوکلئیر معاہدہ سے دستبرداری کے بعد ایران پر تازہ تحدیدات عائد کئے ہیں جن سے ایران معاشی مشکلات و پریشانیوں کا شکار ہے ۔