برنسن کو نظربند رکھنے کے ترکی کے اصرار پر تحدیدات عائد
انقرہ ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کرنسی ’’لیرا‘‘ کا چہارشنبہ کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں ریکارڈ کمی 5.0 محسوس کی گئی۔ یہ گراوٹ ’’لیرا‘‘ میں 1.6 فیصد تھی جس کی وجہ امریکی تحدیدات ترکی پر عائد کیا جانا ہے۔ یہ تحدیدات ترکی پر عائد ہونے کی وجہ پادری اینڈریوبرنسن کو گھر پر نظربند رکھنا ہے۔ گذشتہ ہفتہ کو پادری کی گھر واپسی سے قبل برنسن نے تقریباً دو سال جیل میں گزارے۔ امریکہ کی جانب سے ترکی پر تحدیدات عائد کرتے ہی 4.9 کے بجائے 5.01 تک ڈالر کے مقابل میں کمی واقع ہوئی اور سرکاری اعلان کے بعد جو وائیٹ ہاؤز سے جاری کیا گیا، 5.0 پر پہنچ گیا۔ واضح رہیکہ امریکہ نے دھمکی دی تھی کہ برنسن کو فوری اثر کے ساتھ رہا نہ کرنے پر امریکہ زبردست اور بڑے پیمانہ پر تحدیدات عائد کرے گا ۔ برنسن پر الزام ہیکہ وہ دو دہشت گرد گروپوں کے ساتھ ان کی سرگرمیوں میں معاون ہیں جنہیں 35 سال جیل کی سزاء دی گئی ہے۔ امریکہ کے فتح اللہ گولن اور کردستان ورکرس پارٹی کے ساتھ ہیں جبکہ پادری نے ان الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے اور امریکی حکومت بھی عوامی طور پر برنسن کو معصوم مانتی ہے اور ان کے جیل سے رہا کرنے پر اصرار کررہی ہے۔
دمشق میں اپوزیشن کے ٹھکانے تباہ
بیروت، 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام کی فضائیہ نے دارالحکومت دمشق کے مغرب میں اپوزیشن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کر دیا۔ شامی نیوز ایجنسی نے جمعرات کی دیر رات یہ اطلاع دی ہے ۔ خبر رساں ایجنسی نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہماری ایئر فورس نے دشمنوں کو نشانہ بنایا اور دمشق کے مغرب میں ان کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ بشار الاسد کی وفادار فوج نے روسی فضائیہ اور ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں کی مدد سے سات سال سے زائد خانہ جنگی کے بعد باغیوں سے ملک کا بڑا حصہ دوبارہ حاصل کر لیا۔اسرائیل شام میں ایران کی بڑھتی ہوئی موجودگی سے اپنی سکیورٹی کو خطرہ پیدا ہونے سے فکر مند ہے ۔ اس نے سات سال کی جدوجہد کے دوران شام میں بہت سے ایرانی اور ایران نواز جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے ۔ اسرائیل کے ایک فوجی ترجمان نے شامی نیوز ایجنسی کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔