امریکی تحدیدات ردعمل کو دعوت دیں گی : ایرانی رہبر اعلیٰ

تہران۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے چہارشنبہ کو امریکہ سے کہا کہ وہ تمام تحدیدات واپس لے لے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کا یہ اقدام ردعمل کو دعوت دینے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے تیل کی فروخت کے بائیکاٹ سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ہم اپنی ضرورت کے مطابق تیل برآمد کریں گے۔ ہم نے اس کا ارادہ کرلیا ہے۔ یہ بات خامنہ ای کے ذاتی انگریزی زبان کے ٹوئٹر میں کہی گئی۔